جمعه 15/نوامبر/2024

برطانیہ: ’اعلان بالفور‘ کی صد سالہ تقریبات میں نیتن یاھو کی شرکت

جمعہ 3-نومبر-2017

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو گذشتہ روز برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ فلطسین میں یہودی ریاست کی بنیاد بننے والے بدنام زمانہ ’اعلان بالفور‘ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی عوام اور دنیا بھر میں اعلان بالفور کی مذمت اور اس اعلان پر برطانیہ سے فلسطینی قوم سے معافی مانگنے کے مطالبے کے باوجود برطانوی حکومت اعلان بالفور کی صد سالہ تقریبات منا رہی ہے۔

عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق نیتن یاھو لندن میں اعلان بالفور کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے ساتھ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے، برطانوی تاجروں اور سیاسی رہ نماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ 2 نومبر 1917ء کو برطانوی وزیراعظم آرتھر جیمز بالفور نے یہودی ارب پتی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ایک مکتوب لکھا تھا جس میں اسے یقین دلایا تھا کہ برطانیہ فلسطین میں یہودی ریاست کےقیام کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گا۔ اس اعلامیے کو فلسطین میں اسرائیل کے قیام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ اعلان بالفور کے ایک سو سوسال پورے ہونے پر جہاں برطانیہ اور اسرائیل میں جشن منایا جا رہا ہے وہیں فلسطینی قوم اسے یوم سیاہ کے طور پر منا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی