چهارشنبه 30/آوریل/2025

قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے مساعی جاری رکھیں گے:السیسی

منگل 7-نومبر-2017

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینیوں کے درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں صدر السیسی سے ملاقات کے بعد محمود عباس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے لیے الریاض روانہ ہوگئے۔ صدر عباس آج شاہ سلمان اور
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس اور ان کے مصری ہم منصب السیسی کے درمیان ہونےو الی بات چیت میں قاہرہ کی ثالثی کے تحت طے پائے مصالحتی معاہدے، فلسطین کی تازہ ترین صورت
حال اور امن بات چیت کی بحالی کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر صدر السیسی نے صدر عباس کو یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینیوں میں پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے اور قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
صدر عباس اور السیسی کے درمیان ملاقات شرم الشیخ میں جاری ’عالمی یوتھ کلب‘ کے زیراہتمام ہونے والی پانچ روزہ کانفرنس کے دوران ہوئی۔ یہ کانفرنس 9 نومبر تک جاری رہے گی۔ السیسی نے فلسطینی صدر سے بات چیت کے دوران آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے ہرممکن تعاون اور کوششیں جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

 

مختصر لنک:

کاپی