کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کی حکومت سے مسلمانوں کی نسل کشی بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ویت نام میں میانمار کی وزیراعظم اان سان سوچی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ ان کا ملک برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے مسز سوچی پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کے خلاف جاری فوجی آپریشن فوری طور پر بند کرے، بے گھر کیے گئے مسلمانوں کی باعزت واپسی اور آباد کاری کو یقینی بنائے۔
کینیڈا کے مندوط پوپ رائی جو اس اجلاس میں موجود تھے کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو اور مسز سوچی کے درمیان 45 منٹ طویل ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں برما کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے برما کی خاتون سربراہ پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل پرامن طریقے سے حل کریں اور بحران کو طاقت کے ذریعے دبانے کے بجائے امن سے اس کا حل نکالا جائے۔