غزہ کی پٹی میں فلسطینیوزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 13قتل عام کیے جس کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 شہید یا 148 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے مزیدکہا کہ متعدد متاثرین،زخمی اور شہداء اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملےکو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔
اس طرح گذشتہ ساتاکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 27 ہزار 131 شہید اور 66 ہزار 287 زخمی ہوئےہیں۔