جمعه 15/نوامبر/2024

رفح گذرگاہ سے غزہ کو تعمیراتی سامان کی ترسیل بند کردی گئی

اتوار 19-نومبر-2017

فلسطینی اتھارٹی نے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو مصر کی طرف سے غزہ کو تعمیراتی سامان کی ترسیل بند کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت اقتصادیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ پالیسیز کے ڈائریکٹر جنرل اسامہ نوفل نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی نے رفح گذرگاہ سے غزہ کو سیمنٹ، لکڑی اور دیگر تعمیراتی سامان کی ترسیل بند کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے نوفل کا کہنا تھا کہ رفح گذرگاہ سے غزہ کو تعمیراتی سامان کی ترسیل کی اجازت نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی سامان کی ترسیل اس لیے روکی گئی ہے کہ اس کی چھان بین کا کوئی انتظام نہیں جب کہ فلسطینی پلاننگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

اسامہ نوفل کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ رفح سے غزہ کی پٹی کو تعمیراتی سامان کی ترسیل کی چھان بین کا کوئی انتظام نہیں۔ گذشتہ آٹھ سال سے مصر کے راستے غزہ کو سیمٹ کی سپلائی جاری رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی سامان غزہ کی بنیادی ضرورت ہے اور تعمیراتی سامان کی بندش سے غزہ میں جاری تعمیراتی منصوبوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف کہا جا رہا ہے کہ سنہ 2005ء کے معاہدے کے تحت غزہ کو مصر کےراستے سیمنٹ اور تعمیراتی سامان کی سپلائی شامل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔

مختصر لنک:

کاپی