جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان میں فلسطینی رہ نما نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پیر 20-نومبر-2017

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں نامعلوم افراد نے فلسطینی تنظیم عوامی محاذ کے ایک سرکردہ رہ نما گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہ نما محمود حجیر کو حلوۃ پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ حملہ آوروں نے کئی گولیاں ان کے سر اور جسم کے بالائی حصے پرماریں جس کےنتیجے میں موقع پر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ واقعہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں شاہراہ الفوقانی پر واقع سبزی مارکیٹ میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد ملزمان بہ حفاظت فرار ہوگئے جب کہ علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب لبنان میں فلسطینی قومی اور اسلامی تحریکوں نے محمود حجیر کے قاتلانہ حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام فلسطینی جماعتیں ملزمان کی تلاش اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہرممکن کوششیں کریں گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی