شنبه 03/می/2025

قابض اسرائیلی فوج کا نہتے فلسطینی خواتین اور بچوں سے توہین آمیز سلوک

جمعرات 23-نومبر-2017

قابض صہیونی فوج نے غنڈہ گردی اور منظم دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے، انہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور توہین آمیز سلوک کرتے ہوئے کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عزون قصبے میں اسرائیلی فوج نے جمعرات کو علی الصباح گھیراؤ کرنے کے بعد ایک ایک گھر کی جامہ تلاشی لی۔ گھروں میں موجود فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ قیمتی سامان کی لوٹ ماری کی گئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج نے 32 گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا۔

صہیونی فوج کی جانب سےعزون قصبے کے شہریوں کو انتباہی نوٹس جاری کیے گئے جن پر سنگ بازی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ فوج اور یہود آباد کاروں پر سنگ باری کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی فوج کے اشتعال انگیز چڑھائی کی شدید مذمت کی اور قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مختصر لنک:

کاپی