اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اگر فلسطین میں عام انتخابات مزید ایک سال کے لیے ملتوی ہوتے ہیں تو اس تاخیر پرتمام فلسطینیوں کا اتفاق رائے ضروری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سیاسی ایشوز پر فلسطینی اتھارٹی یا کسی دوسرے فریق کے یک طرفہ فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں تمام اہم قومی معاملات پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
خیال رہے کہ قاہرہ میں گذشتہ روز طے پانے والے مصالحتی معاہدے میں فلسطینی الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ سال کے آخر تک پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کی تیاری کریں۔ انتخابات کی تاریخ کا اعلان فلسطینی اتھارٹی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کےبعد کرے گی۔