چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 92 نئے مکانات کی اسکیم

اتوار 26-نومبر-2017

عبرانی اخبارات نےانکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے ’زخاتی شمعون‘ نامی ایک تعمیراتی کمپنی کی مدد سے بیت المقدس میں ’بسغات زئیو‘ کالونی میں مزید 92 مکانات کی تعمیر کی اسکیم کی منظوری دی ہے۔

عبرانی جریدے’کول ھعیر‘ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تعمیراتی منصوبے کو ’زرفاتی بسغات‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سات سے آٹھ منزلہ دو پلازے تعمیر کئے جائیں گے، ان میں سے ہرایک منزل میں تین رہائشی فلیٹس شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ دو چھ سے آٹھ منزلہ پلازے تعمیر کیے جائیں گے۔ ایک رہائشی فلیٹ میں چار سے پانچ کمرے تعمیر کیےجائیں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی