شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی اقدام کے خلاف ترکی نے13 دسمبرکو’اوآئی سی‘ کا اجلاس بلالیا

جمعرات 7-دسمبر-2017

ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرغور کے لیے 13 دسمبر کو اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ کا اجلاس بلا لیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے ایک بیان میں بتایا کہ صدر جمہوریہ نے تیرہ دسمبر کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس استنبول میں منعقد کیا جائے گا جس میں عالم اسلام کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے پر اپنے رد عمل پرغور کرے گی جس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی