چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل غاصب ریاست، القدس میں امریکی سفارت خانہ قبول نہیں:الازھر

ہفتہ 9-دسمبر-2017

مصرکی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر ایک بار پھر القدس کے حوالے سے اپنا دیرینہ موقف دہرایا ہے۔ جامعہ الازھر کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور قابض ریاست ہے۔ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت کیسے بنایا جاسکتا ہے اورامریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا کیا جواز ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں القدس کے دفاع کے حوالے سے نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب میں جامعہ الازھر کے مشیر ڈاکٹر محمد مھنا نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ قائم ہے۔ جب تک اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک امریکا کو ایسا کوئی احمقانہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے۔

ڈاکٹر مہنا کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست غاصب، قابض، خلاف قانون اور خلاف منطق ہے۔ قانونی طور پر اسرائیل کوئی ملک ہی نہیں اور اس میں امریکی سفارت خانے کے قیام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مصر مسلمان اورعرب ممالک میں سب پہلا ملک ہے جس نے القدس میں امریکی سفارت خانے کے قیام اور القدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی مخالفت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی