چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس کے حوالے سے ٹرمپ کے اعلان پرافریقی یونین کی شدید تنقید

پیر 11-دسمبر-2017

افریقی اتحاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق افریقی یونین کے کمیشن کے چیئرمین موسیٰ محمد فکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اقدام سے پورے خطے میں کشیدگی پیدا ہوگی اور اس کے اثرات نہ صرف فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر مرتب ہوں گے بلکہ پورے مشرق وسطیٰ پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے۔

افریقی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس سے متعلق اعلان کو مسترد کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی