جمعه 15/نوامبر/2024

اسپین: میڈریڈ میں درجنوں شہریوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج

بدھ 13-دسمبر-2017

اسپین کے درجنوں شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف میڈریڈ میں موجود امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ امریکا کے خلاف مذمتی نعرے بلند کررہے تھے۔

اسپین کی ٹریڈ یوینینز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے نتیجے میں خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہیں اور یہ فیصلہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے نکالنے کے منصوبے کے منظم نظام کا حصہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی