جمعه 15/نوامبر/2024

بچوں کو اسپین اسمگل کرنے کا انوکھا طریقہ

جمعہ 15-دسمبر-2017

اسپین کی پولیس نے ایک مراکشی انسانی اسمگلر کو حراست میں لیا ہے۔ انسانی اسمگلر سوٹ کیس میں ایک 12 سالہ بچے کو بند کرکے اسپین لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔

اسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مراکش سے آنے والے ایک شخص کی ’بی ایم ڈبلیو‘ کار ایک چیک پوسٹ پر روکی اور انسانی دل کی دھڑکن محسوس کرنے والے آلے کی مدد سے گاڑی کی تلاشی لی گئی توگاڑی میں کسی زندہ چیز کی نشاندہی کی گئی۔ پولیس نے گاڑی میں رکھے ایک سوٹ کیس کو کھولا جس میں 12 سالہ بچہ پیک کیا گیا تھا۔

برطانوی اخبار’دی ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق گینیا سے تعلق رکھنے والے بچے کو اسپین اور مراکش کی درمیانی سرحد پر بازیاب کرایا گیا۔

اسمگلر مراکش کا ایک سابق اہلکار ہے۔ اس نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ مختلف طریقوں سے انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث رہا ہے۔

گاڑی سے بازیاب کرائے گئے بچے نے بتایا کہ سوٹ کیس میں بند رہنے کے باعث اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بچے نے بتایا کہ اس نے مراکشی شہری کے ساتھ اسپین پہنچانے کا معاہدہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی