جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی برادری ناصر ہسپتال میں ہولناک قتل عام روکے:حماس

جمعرات 15-فروری-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے خبردارکیا ہے کہ اسرائیلی فاسشٹ دہشت گرد فوج غزہ کے خان یونس کے علاقےمیں موجودناصر ہسپتال پر فوج کشی کی تیاری کررہی ہے۔ عالمی برادری ناصر ہسپتال پراسرائیلی فوج کی دہشت گردی رکوائے۔

حماس کی طرف سےجاری ایک بیان کی نقل مرکزاطلاعت فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہناصر ہسپتال میں طبی عملے، مریضوں، زخمیوں کے علاوہ ہزاروں بے گھر وفرادبھی پناہلیے ہوئے ہیں۔

 

حماس نے اقواممتحدہ اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض فوج کو ہسپتال پر دھاوابولنے سے روکنے کے لیے فوری اور موثر کارروائی کریں، تاکہ کسی بھیانک قتل عام اورطبی عملے اور وہاں کے بے گھر ہونے والے لوگوں کے خلاف کیے جانے والے جرم سے بچا جاسکے۔

 

انٹرنیشنل کمیٹیآف ریڈ کراس اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی اپنے قانونی، انسانی اور اخلاقیفرائض اور ذمہ داریوں کے مطابق ہسپتال میں ضروری خوراک، پانی اور ادویات لانے کے لیےفوری فیلڈ ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اسرائیلی فورسزنے ناصر کمپلیکس کا کئی ہفتوں سے سخت محاصرہ کر رکھا ہے اور جنگ کی وجہ سے بے گھرہونے والے لوگوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے جو اپنے گھر بار چھوڑ کر ہسپتال میںپناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی