شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی صدر کا فلسطینی کے قاتل فوجی کی سزا معاف کرنے پر غور

ہفتہ 16-دسمبر-2017

اسرائیلی صدر روف ریفلین نے ایک فلسطینی نوجوان کے دانستہ قتل میں ملوث فوجی اہلکار کی سزا معاف کرنےکا عندیہ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی  صدر نے 18 اپریل کے موقع پر اسرائیل کے فلسطین پر قبضے کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی نوجوان عبدالفتاح الشریف کو بغیر کسی خطرے کے گولیاں مار کر شہید کرنے کے جرم میں ملوث سپاہی الیئور ازاریا کی سزا معاف کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکار نے عبدالفتاح الشریف کو 24 مارچ 2016ء کو غرب اردن کے شہر الخلیل میں اس وقت گولیاں مار کر شہید کردیا تھا جب وہ پہلے ہی گولیاں لگنے سے شدید زخمی تھا اور حرکت نہیں کرسکتا تھا۔

فلسطینی نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ شہید کرنے کے مرتکب فوجی اہلکار کو اس وقت ملازمت سے ہٹایا گیا جب انسانی حقوق کی تنظیموں نے واقعے کی ایک ویڈیو جاری کی۔ فوٹیج وائرل ہونے کے بعد الئیور ازایار کو فوج کی ملازمت سے ہٹا دیا گیا اور اس کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ اسرائیلی عدالت نے مجرم کو نام نہاد سزا سناتے ہوئے ڈیڑھ سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے صہیونی ریاست کے صدر سے اپیل کی تھی کہ وہ الیئور ازاریا کی سزا معاف کریں تاکہ اسے رہا کیا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی