چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 13 سال بعد رہا

ہفتہ 16-دسمبر-2017

اسرائیل کی جیلوں میں مسلسل 13 سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی شہری سلیمان شلوف کو رہا کردیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’اسیران اسٹڈی سینٹر‘ کا کہنا ہے کہ 35 سالہ اسیر سلیمان شلوف کو گذشتہ روز رہا کیا گیا۔

شلوف کو اسرائیلی فوج نے 15 دسمبر 2004ءکو غزہ کی پٹی سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اس کے خلاف نام نہا الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ مقدمہ کی اس کارروائی میں اسے تیرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ گذشتہ روز رہائی کے بعد اسے بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل کیا گیا جہاں اس کے استقبال کے لیے اس کے عزیزو اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

سلیمان شلوف کی اڑھائی سال قبل عائشہ یوسف نامی لڑکی کے ساتھ منگی طے پائی تھی۔ چند روز کے بعد اس کی شادی متوقع ہے۔

شہید قوم کے ہیرو، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے:حماس

غزہ ۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کے روز بیت القمدس کے دفاع کے لیے احتجاجی مظاہروں کے دوران صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی قوم کے ہیرو ہیں۔ ان کی قربانیاں اور خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادت کے منصب پر فائز ہونے والے محمد امین عقل، باسل ابراہیم، یاسر سکر اور ابراہیم ابو ثریا کا خون تحریک انتفاضہ آزادی القدس کےلیے ایندھن ثابت ہوگا۔ ان کا شہداء کا خون پورے فلسطین میں قابض صہیونیوں کے خلاف آتش آگ کا شعلہ اور فشاں بن جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دفاع القدس کے لیے غزہ، البیرہ اور عناتا میں چار فلسطینیوں کی شہادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وطن عزیز کی آزادی اور مقدات کے دفاع کی جنگ میں پوری فلسطینی قوم جسد واحد کی طرح ہے۔

حماس نے انتفاضہ آزادی القدس کے دوسرے جمعہ کے موقع پر پورے فلسطین میں احتجاجی مظاہروں پرقوم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ فلسطینیوں کا القدس کے دفاع کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم اپنے سلب کیے گئے حقوق واپس لینے، القدس کو آزاد کرانے کےپنے مشن میں کامیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو انتفاضہ آزادی القدس کے دوسرے جمعہ کے موقع پر  فلسطین بھر میں احتجاج کیا گیا۔ فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور500 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی