جمعه 15/نوامبر/2024

مصری حکام فلسطینی طلباء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

پیر 18-دسمبر-2017

مصری حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنےوالے طلباء کے ایک وفد کو بیرون ملک جامعات میں تعلیم جاری رکھنے کے لیے مصر کے راستے سفر کرنے سے روک دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے 100 طلباء وطالبات بیرون ملک جامعات میں اپنے تعلیمی مشن پر جانے کے لیےرفح گذرگاہ پر پہنچے تو مصری حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے فلسطینی طلبا و طالبات کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جس پر وہاں پر موجود دیگرمسافروں میں بھی غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔

واپس کیے گئے فلسطینی کئے گھنٹوں کے طویل انتظار کے بعد واپس کیےگئے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بیرون ملک سفر کے لیے تمام ضروری کوائف موجود تھے مگر مصری حکام نے بغیر کسی وجہ کے انہیں بیرون ملک جامعات میں اپنی تدریس جاری رکھنے کے لیے سفر سے روک دیا۔

ادھر فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز 529 فلسطینی رفح گذرگاہ سے بیرون ملک روانہ ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی