جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی ایک چوتھائی آبادی فاقوں سے مر رہی ہے: یو این ایلچی

جمعہ 16-فروری-2024

 

خوراک کے حق سےمتعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مائیکل فخری نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہوہ "غزہ میں شہریوں کو نقصان پہنچانے اور مارنے کے لیے بھوک کو ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جا رہا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی ایک چوتھائیآبادی بھوک اور فاقوں سے مررہی ہے۔

 

اقوام متحدہ کےاہلکار نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (UNRWA) کی فنڈنگ روکنے والے ممالک کو جھوٹے اورمکار قرار دیا اور کہاکہ امداد روکنے والے ممالک فلسطینیوں کو بھوک اور فاقوں سے ” مارنےکی اسرائیلیپالیسی میں اس کی مدد کررہے ہیں۔

 

اناطولیہ نیوزایجنسی کجی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں نے کہا کہ "(غزہ میں) ہر 4 باشندوں میں سے ایک بھوکامر رہا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے اور اقوام متحدہ کے نظام میں انسانیحقوق کے شعبے میں دیگر آزاد ماہرین نے دیکھا کہ "اسرائیل کس طرح فلسطینی عوامکی نسل کشی کر رہا ہے”۔

 

انہوں نے کہا کہغزہ کی آبادی "اس وقت دنیا بھر میں تباہ کن قحط یا بھوک کا سامنا کرنے والےلوگوں کی کل تعداد کا 80 فیصد بنتی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دنیا نے شہریوں کیاتنی تیزی سے اور مکمل بھوک کا مشاہدہ نہیں کیا ہے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ اسرائیل نہ صرف گھروں اور شہریوں کے بنیادی ڈھانچے پر بمباری کر کے علاقےکو ناقابل رہائش بنا رہا ہے بلکہ "اس کے ساتھ ہی وہ غزہ میں کسی بھی محفوظجگہ کو نہیں چھوڑتا۔ وہ بھوک کو بھی غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نقصان پہنچانے اورقتل کرنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہغزہ کی پٹی پر حماس کے حملے کے دو دن بعد 9 اکتوبر کو اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹنے اپنی افواج کو حکم دیا کہ وہ غزہ کا مکمل محاصرہ کریں اور "کسی بھی حصے میںخوراک، پانی، ایندھن اور ادویات کے داخلے کو روکدیں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "اب تک، انسانی امداد غزہ میں مشکل سے پہنچتی ہے، اور اسرائیل اقواممتحدہ یا کسی امدادی ادارے کو علاقے میں امداد پہنچانے سے روکتا ہے۔”

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے 335000 بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچارہیں کیونکہ قحط کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ غذائی قلت کی وجہ سے ایک پوری نسل مستقلجسمانی اور علمی معذوری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی