جمعه 15/نوامبر/2024

حماس دہشت گرد نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے: گریفیتھس

ہفتہ 17-فروری-2024

 

اقوام متحدہ کے ریلیفکوآرڈینیٹر مارٹن گریفیتھس نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتے کیونکہ یہ ایک سیاسی جماعت ہے۔

 

گریفتیھس نے ایکمیڈیا انٹرویو میں حماس کو ختم کرنے کے لیے قابض اسرائیل کے اعلان کردہ اہداف کیفزیبلٹی کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ: "یہ ایک مشکل معاملہہے۔ میں نے دہشت گردوں اور باغی گروپوں سے کافی نمٹا ہے۔ آپ جانتے ہیں حماس ہمارےلیے دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ ایک سیاسی تحریک ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ "گروہوں کو کسی ایسے مذاکراتی حل تک پہنچنے کے بغیر ختم کرنا بہت مشکلہے جس میں ان کی خواہشات شامل ہوں اور میں ایسی مثال کے بارے میں سوچ بھی نہیںسکتا جس میں کسی مضبوط گروہ کے خلاف فوجی فتح، چاہے دہشت گرد ہو یا دوسری صورت میں،کامیاب ہو۔”

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "میں اسرائیل پر حماس کے حملے سے ہونے والےصدمے کو پوری طرح سے سمجھتا ہوں، لیکن حماس کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی ضرورت ہے قطع نظر اس کے کہ کچھ بھی ہوا ہے۔”

 

غزہ میں وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10قتل عام کیے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 شہید اور 157 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے ایکبیان میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں،اور قابض فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔

 

اس نے تصدیق کیکہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 28775 شہید اور68552 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی