چهارشنبه 30/آوریل/2025

محمود عباس اور حکومت غزہ کے عوام کے مسائل کے ذمہ دار ہیں:حماس

جمعرات 28-دسمبر-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےعوام کو درپیش مسائل کی تمام ترذمہ داری صدر محمود عباس اور فلسطینی حکومت پر عاید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس اور وزیراعظم رامی الحمد اللہ غزہ کے عوام کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہونے والی مصالحت اور مفاہمت کا غزہ کے عوام کو خاطر خواہ فایدہ نہیں پہنچ سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام تمام شعبوں میں بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ خاص طورپر غزہ کی پٹی میں صحت کا شعبہ غیرمعمولی مسائل سے دوچار ہے۔ اسپتالوں میں طبی سامان اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطینی حکومت غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ صدر محمود عباس کی غزہ کے عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی روک تھام نہیں کی گئی۔ غزہ کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے ایفا نہیں کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی