اسرائیل میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے کے نتائج کے مطابق حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ اور صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو ایک بار پھر دوسری جماعتوں کی نسبت زیادہ مقبول ہیں۔
اسرائیل میں قائم ’جیو کراٹو گرافیا‘ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام کیے گئے سروے کے نتائج گذشتہ روز جاری کیے گئے۔ ان نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ’فیوچر‘ پارٹی کی نسبت لیکوڈ کو اور نیتن یاھو کو عوام میں زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
اسرائیلی اخبار ’اسرائیل ٹوڈے‘ کے مطابق منگل کے روز جاری کردہ سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ آج اگر انتخابات ہوں تو لیکوڈ پارلیمنٹ میں 31 نشستیں جیت سکتی ہے جب کہ فیوچر پارٹی 26 سیٹیں جیت سکتی ہے۔
سروے کے مطابق صہیونیت کیمپ 13 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ چند روز قبل کیے گئے ایک سروے میں ’فیوچر‘ پارٹی 27 اور لیکوڈ کے حصے میں 24 نشستوں کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
جیوش ہوم کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ سابق سروے میں جیوش ہوم کو 20 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ تازہ سروے میں اس کی 12 نشستوں کی توقع کی گئی ہے۔ عرب اتحاد کی مقبولیت میں بھی معمولی کمی آئی ہے۔