شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی بچے کے سرمیں گولیاں مار کر شہید کردیا

بدھ 3-جنوری-2018

قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک سترہ سالہ فلسطینی بچے کے سرمیں گولیاں مارکر شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے نواحی علاقے دیر نظام میں ایک سترہ سالہ فلسطینی لڑکے مصعب فراس التمیمی کو گولیاں کار کر شدید زخمی کردیا، زخمی بچے کو رام اللہ میں ایک مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے کہا گیاہے کہ التمیمی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ التمیمی کو قریب سے سرمیں گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے فلسطینی بچے کو بغیر کسی وجہ کے راہ چلتے گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔ التمیمی کو انتہائی قریب سے نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی