آج کل بڑی اسکرین والےاسمارٹ فون اور نت نئے فیوچرز کےحامل موبائلوں کی تیاری میں موبائل کمپنیوں کےدرمیان مقابلہ ہے۔ مارکیٹ میں بڑی اسکرینوں والا جدید خصوصیات کے حامل ایک سےبڑھ کر ایک موبائل موجود ہیں ہے مگر برطانیہ کی ایک کمپنی نے آج تک تیار ہونے والا سب سے چھوٹا موبائل فون متعارف کرایا ہے۔
اس نئے موبائل فون میں وہ تمام جدید ترین سہولیات اور خصوصیات موجود ہیں جو کسی بھی دوسرے موبائل میں پائی جاسکتی ہیں۔
تمام دوسرے موبائلوں کی نسبت سب سے چھوٹا ہونا اس کی اضافی خاصیت ہے۔ یہ موبائل فون برطانوی کمپنی ’Zanco‘ نے تیارکیا ہے جسے Zanco Tiny t1 کا نام دیا گیا۔
اس ننھے منھے موبائل کا وزن 13 گرام اور سائز انگوٹھے اتنا ہے۔ مگر یہ فون کالز، ایس ایم ایس، میموری کارڈ چلانے اور دیگر تمام خصوصیات سے لیس ہے۔
موبائل فون کی اسکرین چھوٹی مگر OLED طرز کی ہے۔ اس کا سائز 0.49 انچ 32×64 پگسل ہے۔ 32میگا بائیٹ میموری اور ناقابل توسیع 32 میگا بائیٹ کا اضافی ڈیٹا اسٹور کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس کا اپنا چھوٹا ڈی جیٹل کی بورڈ ہے۔ تاہم ’Zanco Tine t1‘ G2 کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کی بیٹری کی وسعت 200 ملی امپیر ہے۔180 منٹ تک مکمل ری چارج کرنے کےبعد اسے مسلسل تین تک چلایا جاسکتا ہے۔ اسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ کے ساتھ بھی ری چارج کیا جاسکتا ہے۔ زینکو کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یہ موبائل رواں سال مئی تک مارکیٹ تک پہنچائے گی۔ اس کی قیمت 30 ڈالریا تین ہزار روپےہوسکتی ہے۔