جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ کی گیدڑ ببھکیاں گھٹیا امریکی بلیک میلنگ ہے:حماس

جمعرات 4-جنوری-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نیکی ہالے کی طرف سے فلسطینیوں کی امداد روکنے کے بیانات کو فلسطینی قوم کوگھٹیا بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو فلسطینی قوم کو بلیک کرنے کی بھونڈی کوشش اور گھٹیا سازش قرار دیا ہے جس میں انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا دھمکی آمیز بیان اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ کا اونروا کو دھمکی آمیز موقف فلسطینی قوم کو بلیک میل کرنے کی گھٹیا کوششش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کا فلسطینیوں کے خلاف موقف غیراخلاقی، غیر منصفانہ، جارحانہ اور غیرانسانی ہے۔

فوزی برھوم نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد فلسطینی قوم کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی زیادہ ضرورت ہے۔ ان کا کہناہے کہ امریکی صدر کے اقدام کے بعد عرب ممالک اور مسلم ممالک کو یکساں جرات مندانہ موقف اپناتے ہوئے انہیں مسترد کردینا چاہیے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی کہ اگر رام اللہ انتظامیہ نے اسرائیل سے امن بات چیت شروع نہ کی تو اس کی مالی امداد بند کردی جائے گی۔ ادھر اقوام متحدہ میں امریکی سفیرہ نیکی ہالے نے بھی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے توسط سے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی