امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان فلسطینی بچوں کی حالت زار سے متعلق سوال پر ہکلانے لگیں اور یہ کہہ کر جان چھڑائی کہ مجھے اس کا صحیح پتا نہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرنیورٹ کی 15منٹ تک ایرانی مظاہرین کے حق میں گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو آزادی اظہاررائے کا پورا حق ہونا چاہیے۔
صحافی نے ان سے فلسطینی عوام کے اظہار رائے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی بچوں کی گرفتاری پر سوال پوچھا تو وہ ہکلانے لگیں اور کافی گھبرائی ہوئی نظر آئیں اور سوال کا جواب مجھے اس کا صحیح سے پتا نہیں ہے کہہ کر ٹال گئیں۔