شنبه 16/نوامبر/2024

سیارچے کی زمین کے قریب آمد، کرہ ارض حادثے سے بچ گیا

اتوار 7-جنوری-2018

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے’ناسا‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ جمعرات کو زمین کے قریب سے ایک سیارچہ گذرا۔ اس سیارچے کی وجہ سے زمین کےکسی المناک سانحےسے دوچار ہونے کا اندیشہ تھا تاہم کرہ ارض کسی قسم کے حادثے سے محفوظ رہی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’ناسا‘ کا کہنا ہے ک YZ4 2017 نامی اس سیارچے کا حجم ایک بڑی بس کے برابر تھا۔ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق یہ سیارہ 3:56 پر کرہ زمین سے 22 لاکھ4000 کلومیٹر کی دوری سے گذرا۔ چاند کی نسبت یہ سیارچہ انتہائی قریب تھا کیونکہ زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ 38 لاکھ 4000 کلو میٹر ہے۔

ناسا کے خلائی سائنسدان لینڈلی جونسن نے ایک بیان میں کہا کہ خلاء میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے چھوٹےچھوٹے اجسام موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ 25 نومبر کے بعد 17506 ایسے اجسام فلکی زمین قریب سے گذریں گے، ان میں 17400 سیارچے اور 106 دم دار ستارے شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی