مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے اسرائیل کے منصوبوں، مسجد پر اس کی بڑھتی ہوئی پابندیوں اور آئندہ ماہ رمضان کے دوران اس میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے سے خبردار کیا۔
صبری نے ایک بیان میں کہا ” اسرائیل کا مقصد الاقصیٰ کو مسلمانوں سے خالی کرنا ہے، جس سے مغربی کنارے کی صورتحال میں ہنگامہ پیدا ہوگا۔”
مسجد اقصیٰ میں ان ایام میں اور ماہ رمضان کے دوران وزٹ کرنے، اس پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے اور اس پر بڑھتی ہوئی صہیونی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کے مطالبے جاری ہیں۔
ان اعلانات میں اندرون بیت المقدس اور مسجد مقدس کے اطراف کے علاقوں میں، الاقصیٰ میں اپنی موجودگی بڑھانے اور اسرائیلی فوجی پابندیوں کو نظرانداز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی مقدسات کے خلاف اسرائیل کی خلاف ورزیوں اور فلسطینیوں کے مسجد میں داخلے پر پابندی کے غیر منصفانہ فیصلوں کی روشنی میں الاقصیٰ میں موجود رہنا اور اسے صہیونی منصوبوں سے بچانا اگلی ترجیح ہونی چاہیے۔