قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک سولہ سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ کل منگل کو غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ میں المغیر کے مقام پر فلسطینیوں کی پرامن ریلی پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 16 سالہ لیث ابو نعیم شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
وزارت صحت کے مطابق بچے کے سرمیں گولی لگی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور اندھا دھند فائرنگ سے کئی دیگر فلسطینی بھی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ابو نعیم کو انتہائی قریب سے گولیاں ماریں۔