قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے مقام پر ایک اور فلسطینی شہری کا زیرتعمیر مکان مسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت دجن میں ایک زیرتعمیر گھر مسمار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے فلسطینی شہری کے مکان کی مسماری گذشتہ روز عمل میں لائی گئی۔ مکان کے مالکان کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے انہیں ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے مکان کو اسرائیلی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر فوری طورپر روک دی جائے۔ بعد ازاں قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے مکان ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل کر دیا۔