اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے ساتھ بہادری سےلڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے نوجوان مجاھد احمد نصر جرار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ شہید جرار پوری فلسطینی قوم کا ہیرو ہے۔ اس کے بہیمانہ قتل کا بدلہ لیاجائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نصر جرار نے دشمن کی سفاکیت کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنا خون قوم کی آزادی، عزت وناموس اور مقدسات کے دفاع کے لیے پیش کیا ہے۔حماس شہید کی اس قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز شہید احمد نصر الجرار کو جنین شہر میں طویل مقابلے کےبعد گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ احمد نصر جرار ایک یہودی آباد ربی کے قتل سمیت کئی دوسری مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
حماس نے نوجوان کارکن اور حماس کے مجاھد کمانڈر احمد نصر الجرار کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احمد نصر جرار کی شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم کی نوجوان نسل صہیونی ریاست کے جرائم کوکسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمن نے احمد جرار کواپنے سامنے جھکانے کے مذموم کوشش کی مگر اس نے دشمن کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بہادری سے لڑنے اور جام شہادت نوش کرنے کو ترجیح دی۔
حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی قوم مسلح جہاد جاری رکھے گی۔ دشمن جتنا مرضی طاقت کا وحشیانہ استعمال کرے مگر وہ فلسطینی کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ شہید احمد نصر جرار جیسے نوجوان پیدا ہوتے رہیں۔