یکشنبه 17/نوامبر/2024

پولیس نیتن یاھو کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلانے کی سفارش کے لیے تیار

جمعرات 8-فروری-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کیسز کے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد پولیس نے وزیر اعظم نیتن یاھوکے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلانے کی سفارش کرے گی۔

اسرائیلی ذارئع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مشیر قانون کو وزیراعظم کی کرپشن کے حوالے سے مزید شواہد پیش کیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے تیاری کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر نیتن یاھو کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلانے کے بارے میں سفارش کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے تیار کردہ سفارشات آئندہ منگل تک منظرعام پر لائی جاسکتی ہیں کیونکہ پولیس کی  نیشنل ریسرچ یونٹ نے وزیراعظم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمہ کے حوالے سے عینی شاہدین اور گوہاں کے ثبوت مکمل کرلیے ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف یہ کیس ’1000‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کیس میں وزیراعظم پر ایک دولت مند شخصیت کو مالی فوائد پہنچانے کے لیے اس سے بیش قیمت تحائف وصول کیے تھے۔ دوسرا کیس اخبار یدیعوت احرونوت کے مالک  کے ساتھ رابطوں اور انتخابی مہم کے دوران اخبار کے ذریعے رائے عامہ پراثرانداز ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔۔ میڈیا میں یہ کیس’2000‘ کے عنوان سے مشہور ہے۔

مختصر لنک:

کاپی