چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطری سفارت کار محمد العمادی رواں ماہ غزہ کا دورہ کریں گے

ہفتہ 10-فروری-2018

دوحہ ۔۔۔ فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ اور سفیر محمد العمادی رواں ماہ کے دوسرے وسط میں غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کا مقصد امیر قطر کی طرف سے محصورین غزہ کو دی جانے والی تازہ امداد کی تقسیم کے طریقہ کار پرغور کرنا ہے اور فلسطینیوں کو اس میں مدد فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ٹیلیفون کرکے انہیں غزہ کے موجودہ مالی بحران کے حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

امیر قطر نے غزہ کے عوام کے لیے موجودہ مالی بحران کے حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

امیر قطر نے غزہ کے عوام کے لیے 33 ملین قطری ریال کی رقم عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

امیر قطر کی طرف سے فراہم کردہ رقم غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ محمد العمادی کی زیرنگرانی کمیٹی حماس کے حکام کے ساتھ مل اس رقم سے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے لیے ایندھن اور دیگر سامان کی خریداری کرسکیں گے۔

محمد العمادی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کی تقسیم اور اس کے استعمال کے حوالے سے فلسطینیوں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ امدادی رقم کو غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی