جمعه 15/نوامبر/2024

شام میں اسرائیلی کارروائی کے بعد القسام کا غزہ میں ہائی الرٹ

اتوار 11-فروری-2018

شام میں اسرائیلی فوج کےایک جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کےبعد قابض کی طرف سے غزہ پربھی اسرائیلی فوج جارحیت کرسکتی ہے۔ اس ممکنہ جارحیت کے پیش نظرالقسام کے کارکنان نے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی فلسطین میں پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں القسام بریگیڈ کے کارکنان کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر کسی قسم کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز شام میں جنگی کارروائی کے دوران شامی فوج نے اسرائیل کا ایک ’ایف 16‘ جنگی طیارہ مار رگرایا تھا۔  اس واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے شام میں وسیع پیمانے پر حملے شروع کیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے شام میں ایرانی،شامی اور حزب اللہ کی تنصیبات پر12 حملے کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی