آج سوموار کوفلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے باضابطہ طور پر حکومت سے استعفیٰ پیشکر دیا۔ ان کا استعفیٰ امریکی حکومت کے دباؤ کا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔
محمد اشتیہ نےکہا کہ انہوں نے گزشتہ منگل کو حکومت کا استعفیٰ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس کے سپرد کیا تھا اور آج انہوں نے تحریری طور پر استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔
انہوں نے آج پیرکو رام اللہ شہرمیں منعقدہ حکومتی اجلاس کے آغازمیں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہغزہ کی پٹی میں ہمارے شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے متعلق سیاسی، سکیورٹی اوراقتصادی پیش رفت کی روشنی میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہکی پٹی، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں جاری اسرائیلی جارحیت کی کوئینظیردنیا میں نہیں ملتی۔ یہ ایک کھلم کھلا نسل کشی کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہہماری قوم، عوام سب سے اہم ہیں اور ہماری پہلی ترجیح غزہ میں کشت وخون اور قتل عامکو روکنا ہے۔ میں نے قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے۔