اسرائیلی فوج کے وحشی کتوں کے نوچنے سے زخمی فلسطینی شہری مبروک جرار کو جیل سے رہا کردہا گیا تاہم وہ علاج مکمل ہونے تک العفولہ اسپتال میں رہیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مبروک جرار کو اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ قبل غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برقین کے مقام سے اس کے گھر پرچھاپے کےدوران حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری سے قبل اسرائیلی فوج نے اس پر وحشی کتے چھوڑ دیے تھے جنہوں نے اس کے جسم کو بُری طرح نوچ ڈالا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے مبروک جرار کو جیل سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ کتوں کے کاٹنے سے لگنے والے زخموں کے علاج تک اسپتال میں رہیں گے۔
مبروک جرار کے ایک قریبی عزیز احمد نصر جرار کو گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔