صہیونی ریاست کے وزیرخزانہ موشے کحلون نے سوموار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی خصوصی رابطہ کار یوآف بولی مورڈخائی بھی موجود تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اور فلسطینی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غرب اردن میں ہزاروں یہودی گھروں کی تعمیر کے اسرائیلی اقدامات، فلسطینیوں کی رقوم کی کٹوتی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ نے گذشتہ بدھ کو اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائی میلاڈینوف، اسرائیلی رابطہ کار مرڈ خائی اور فلسطینی وزیرخزانہ عبیرعودہ سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔