اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست اور امریکا نے مُشترکہ جنگ کے تناظرمیں مشقوں کی تیاری شروع کی ہے۔ یہ مشقیں آئندہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی فلسطین میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
عبرانی ویب پورٹل ’ریشت کان‘ کے مطابق گذشتہ روز 14 ٹرالروں پر امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کو لادے مشقوں کے مقام کی طرف لے جاتے دیکھا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق وسیع پیمانے پر ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے حال ہی میں امریکی فوج اور پیٹریاٹ میزائلوں کی بیٹریاں اسرائیل لائی گئی تھیں۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں امریکی بحری بیڑا’یو ایس آیو جیما‘ امریکی نیوی کے 2500 اہلکار، 30 ہیلی کاپٹر، متعدد جنگی جہاز اور بڑی تعداد میں پیٹریاٹ میزائل لائے تھے تھے۔ توقع ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران حیفا بندرگاہ میں یہ مشقیں شروع کی جائیں گی۔