بھارت میں دلہن کو بھیجے جانے والے تحفے نے دلہن کی جان لےلی۔ اطلاعات فلسطین کے مطابق ریاست اترپریش مین ایک نوبیاہتا جوڑے کو کسی نے ایک پیکٹ بھیجا۔ جب اس پیکٹ کو کھولا گیا تو وہ زور دار دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں دلہن اور اس کی دادی ہلاک جب کہ دلہا سمیت کئی دوسرے افراد زخی ہوگئے۔
اتر پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پولانگر کے مقام پر پیش آیا ہے، پولیس نے تحفہ بھیجنے والے شخص کی نشاندہی کرکے اس کی تلاش شرع کردی ہے۔
دھماکے کے بعد دلہن سمیت دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دلہن اور اس کی دادی چل بسیں جب کہ شوہر اور کئی دوسرے افراد زخمی ہیں۔ شوہر کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔