اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے جماعت کے مرکزی قیادت کےدورہ مصر کو کامیاب اورمثبت قرار دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہا کہ حماس کے سیاسی شعبےکے سربراہ اسماعیل ھنییہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے دورہ مصر کامیاب رہا۔
انہوںنے کہا کہ مصر کے دورے کے دوران مصری قیادت نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی مساعی کوآگے بڑھانے، غزہ کے عوام کو درپیش مسائل کےحل، حماس اور مصر کے درمیان باہمی تعلقات کا فروغ جیسے اہم اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ مصری حکومت کو غزہ کے کو درپیش مسائل کا ادارک اور احساس ہے اور قاہرہ نے غزہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ حسام بدران گذشتہ روز قطر سےقاہرہ پہنچے تھے جہاں انہوںنے حماس کی دوسری قیادت کے ساتھ مل کر مصری حکام کے ساتھ بات چیت میںحصہ لیا۔
ان کا کہنا تھا مصری حکومت نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کوعملی جامہ پہنانےمیں معاونت کے لیے تیارہے۔
قبل ازیں اتوار کومصری حکومت کا ایک وفد فلسطینیوں میںمصالحتی عمل کا جائزہ لینے کے لیے غزہ کے دورے پر پہنچا ہے۔