فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں میں صفائی کے عملے کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے کئی روز سے جاری ہڑتال ختم کردی ہے جس کے بعد اسپتالوں میں صفائی کے حوالے سے پیدا ہونے والا بحران ختم ہوگیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں صفائی کے عملےنے کئی روز سے جاری ہڑتال اپنے مطالبات پورے ہونے کے بعد ختم کردی ہے۔
غزہ کے اسپتالوں میں صفائی کی ذمہ دار کمپنی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی وزارت خزانہ کی طرف ہڑتالی ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے بعد دو ہفتے سے جاری ہڑتال کل شام ختم کردی گئی۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے اسپتالوں صفائی کے امور کی ذمہ دار کمپنی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائی اور تاخیر پر 15 دن کی سےکام چھوڑ ہڑتال شروع کر رکھی تھی۔
غزہ کی پٹی میں مجموعی طورپر 13 بڑے اسپتال اور 51 چھوٹے طبی مراکز ہیں۔۔ جب کہ 15 کمپنیاں اسپتالوں میں طبی امور میں معاونت کر رہی ہیں۔