جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ کو صدر بنانے میں اماراتی پیسے نے چمک دکھائی تھی؟

پیر 5-مارچ-2018

ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات کے دوران جیتنے کے لیے بھرپور رقوم فراہم کی تھیں۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے امریکی خصوصی تحقیق کار روبرٹ مولر سے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ گئی ہے۔ علاوہ ازیں لبنانی کاروباری شخصیت جارج نادر اور کئی دوسری گواہوں کا کہنا ہے کہ اماراتیوں نے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امریکا میں سیاسی اثرونفوذ کے حصول کی خاطر رقوم فراہم کی تھیں۔ امریکا میں سیاسی اثرو نفوذ کے حصول کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو موثر بنانا اور انہیں انتخابات میں کامیاب کرنا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق واشنگٹن کو یہ شبہ ہے کہ امارات نے ٹرمپ کی انتخابی مہم پیسے کی چمک دکھائی تھی۔ اس کا مقصد امریکی فیصلہ ساز اداروں کے اندر رسوخ حاصل کرکے ٹرمپ کے منصب صدارت تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

باخبر ذرائع کا کہناہے کہ لبنانی تاجر نے متعدد بار وائیٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران انہوں نے خود کو ابوظہبی کے ولی عہد کا مشیر باور کرایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صدر کے سابق اسٹریٹیجک مشیر اسٹیف پانون سے بھی متعدد ملاقاتیں کی تھیں۔

نادر نے امریکی صدر ڈونؒڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر سے بھی گذشتہ برس مئی میں ملاقات کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی