جمعه 09/می/2025

حماس کا اقوام متحدہ سے فلسطینیوں میں مصالحت میں مدد کا مطالبہ

بدھ 7-مارچ-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہےکہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی مساعی کو آگے بڑھانے میں ہرممکن مدد فراہم کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ھماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کے روز جماعت کے رہ نماؤں نے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائی ملاڈینوف سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں حماس کی قیادت نے ’یو این‘ مندوب پر زور دیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کو ثمر آور بنانے میں معاونت کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے الحیہ نے کہا کہ ان کی جماعت نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کے لیے قائم کردہ تین رکنی کمیٹی میں شامل ہو تاکہ فلسطینی مفاہمتی عمل آگے بڑھایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ مشرق وسطیٰ کے لیے قائم کردہ گروپ چار  کا رکن ہے۔ اس لیے اس کے پاس کوئی عذر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں میں مصالحت کا عمل سست روی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کئی تکنیکی نوعیت کی رکاوٹیں موجود ہیں۔ مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے سیاسی قوت فیصلہ کی بھی ضرورت ہے۔ تمام فریقین کو اپنے موقف میں لچک کا بھرپور مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی