جمعه 15/نوامبر/2024

کیا اسرائیل 15 مئی کو القدس کو غرب اردن سے الگ کررہا ہے ؟

پیر 12-مارچ-2018

فلسطین کے باخبر ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت 15 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں واقع کئی اہم علاقوں پر مشتمل’E1‘ اسکیم پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کے تین سینیر وزراء نے القدس کو غرب اردن سے الگ کرنے کی سازش پر عمل درآمد کرتے ہوئے بیت المقدس میں ’E1‘ منصوبے کو عملی شکل دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

ذرائع نے مرکز کے نامہ نگار کو بتایا کہ اسرائیلی وزیر برائے ہاؤسنگ، تعلیم اور وزیرقانون نے القدس میں اسرائیلی بلدیہ اور پلاننگ کمیٹی کے ساتھ مل کر ’E1‘ اسکیم کی منظوری کے لیے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 15 مئی 2018ء کو امریکی سفارت خانے کوالقدس کو منتقل کرنے کا اعلان کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست امریکی صدر کے سفارت خانے کی منتقلی کے موقع سے فایدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ ماضی میں امریکی حکومتیں اسرائیل کو ’ای ان‘ اسکیم پرعمل درامد پر خبردار کرتی رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی ریاست اس پرآج تک عمل درآمد نہیں کرسکی مگر اب امریکا میں موجود حکومت اسرائیل کے ساتھ ہے۔ اسرائیل ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی موجودگی میں دو ریاستی حل کو تباہ کرنے کے لیے القدس کے علاقوں میں ایک نئی غاصبانہ تقسیم کی سازش کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی