خلیج تعاون کونسلکے 159 ویں وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ریاض میں اتوار کو ہوا۔ اجلاس میں خلیجتعاون کونسل اور مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری، اردنی وزیر خارجہ ایمن صفادی اورمراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا کے درمیان مشترکہ وزارتی اجلاس ہوئے۔
اس موقع پر مصرکے وزیر خارجہ سامح شکری نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فلسطینی کاز کوختم کرنے کا ایک منظم منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اس تنازع کا سکیورٹی حل خطے میں تباہی کے سوا کچھ نہیں لایا اور غزہ میں کشیدگیبحیرہ احمر اور باب المندب تک پھیل گئی ہے۔
خلیج تعاون کونسلکے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدوی نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامیانسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں، خاص طور پر شہریوں کو مسلسل اور براہ راستنشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے جی سی سی ممالک کے اجتماعی موقف کو دہرایا۔
خلیج تعاون کونسلکے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
جاسم البداوی نے جی سی سی کی جانب سے کسی بھی ایسےاقدام کو مسترد کرنے کی طرف بھی اشارہ کیا جس سے دریائے نیل کے پانی پر مصر کا حقمتاثر ہو، انہوں نے دریا پر بننے والے ڈیم کے معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔