جمعه 09/می/2025

وزیراعظم کے قافلے پرحملےکا الزام بے بنیاد ہے:حماس

بدھ 14-مارچ-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر دھماکے سے کیے جانے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کریا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام غزہ کے امن کو تباہ کرنے اور فلسطینی مصالحتی مشن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ ان کی جماعت وزیراعظم الحمد اللہ کے قافلےمیں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ الحمد اللہ کے قافلے پر حملہ بزدلانہ کارروائی اور فلسطینی دشمن عناصر کی کارستانی ہے۔

ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اس دھماکے میں حماس کو مورد الزام ٹھہرائے جانے کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ الحمد اللہ پر قاتلانہ حملہ شہید مازن فقہا اور میجر جنرل توفیق ابو نعیم پر ہونے والے حملوں کا حصہ ہے۔حماس کا اس کاررائی کےساتھ کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ الزامات کو بے بنیاد اور قومی مفاہمت کے حوالے سے انتہائی شرمناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے امن کوتباہ کرنے اور فلسطینیوں میں مفاہمت کی مساعی کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ وزیراعظم رامی الحمد اللہ آج غرب اردن سے غزہ کی پٹی کےدورے پرآئے جہاں شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر ان کے قافلے کے قرین زور دیا دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

البزم نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواید جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی