شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا،جنگ جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں:پاپائے روم

پیر 4-مارچ-2024

 

پاپائے روم پوپفرانسس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتے ہوئے کہاہےکہ غزہ میں بہت قتل عام ہوچکا ہے۔ اب وہاں مزجد جنگ جاری رکھنے کا کوئی جوازنہیں۔ اسرائیل تباہ کن جنگ کا نشانہ بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "بہت ہو گیا،برائے مہربانی جنگ بند کی جائے!”

 

انہوں نے یہ باتاتوار کی عبادت کے بعد ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر کے نظارے والی بالکونی سے ایکتقریر میں کی۔

 

پوپ نے کہا کہ’’میں ہر روز اپنے دل میں فلسطین اور اسرائیل کے عوام کے دکھ کو لے کر جی رہا ہوں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ہزاروں ہلاک، زخمی، بے گھر اور بڑے پیمانے پر تباہی سبھی درد کا باعثبنتی ہے۔ یہ نوجوان اور نہتے لوگوں کے لیےسنگین نتائج کا باعث بنی ہے، جو اپنے مستقبل کو خطرے میں دیکھتے ہیں”۔

 

انہوں نے کہا کہ”میںاپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہمیں واقعی یقین ہے کہ ہم اس طرح ایک بہتر دنیا بناسکتے ہیں؟” کیا ہم واقعی یقین رکھتے ہیں کہ ہم امن حاصل کر سکتے ہیں؟ بہت ہوگیا پلیز! آئیے سب کہتے ہیں۔ اب جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا ہے‘‘۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "میں غزہ اور پورے خطے میں فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کےتسلسل کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کر کے ان کے پیاروںکو واپس کر دیا جائے، اور شہری آبادی کو ضروری اشیاء تک محفوظ رسائی حاصل ہو سکےجنگ سے متاثرہ لوگوں تک فوری انسانی امدادپہنچائی جائے”۔

مختصر لنک:

کاپی