جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے100 ملین ڈالر امداد کے وعدے

جمعہ 16-مارچ-2018

اٹلی کے دارالحکومت روم میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور امداد کے حوالے سے ہونے والی عالمی ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری نے 100 ملین ڈالر فوری امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ترجمان سامی مشعشع نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روم میں ہونے والی عالمی ڈونرز کانفرنس میں 90 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری نے ’اونروا‘ کی ہنگامی امداد کے لیے 100 ملین ڈالر کی فوری مدد کا یقین دلایا ہے تاہم فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کو اس وقت ’446‘ ملین ڈالر کے بجٹ کی قلت کا سامنا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اونروا‘ کے ہائی کمشنر پییر کرینپول نے اونروا کی مضبوط سیاسی مدد جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سروسز کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔

مشمشع کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے روم میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے جمع ہو کریہ ثابت کیا ہے کہ دنیا فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ ستر سے زاید ممالک اور تنظیموں کی طرف سے ڈونرز کانفرنس میں شرکت فلسطینی قوم کے لیے باعث اطمینان ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز روم میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ، اقوام متٰحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، یورپی وینین کی خارجہ وسیکیورٹی کمیٹی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی، اردن ، سویڈن اور مصر کے وزراء خارجہ سمیت 75 سے زاید ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کا معاملہ سنجیدہ ہے اور کسی کو اس سے بے نیاز نہیں سمجھا جاسکتا۔

مختصر لنک:

کاپی