اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے باور کرایا ہے کہ جمعہ کے روز یوم الارض پر فلسطینی قوم نے گھروں سے نکل کر صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج ہی نہیں کیابلکہ امریکی ۔ صہیونی دشمن کی صدی کی ڈیل کی گھناؤنی سازش کو بھی مسترد کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم الارض پر فلسطینی قوم کا احتجاج اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی صدی کی ڈیل کی سازش کو تسلیم نہیں کرتے۔ فلسطینی قوم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدی کی ڈیل اور اس کا پرچارک کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہے۔
حماس نے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ ان کی جماعت اور فلسطینی قوم یوم الارض پر فلسطینی قوم نے گھروں سے نکل کر صہیونی اور امریکی سازشوں کے خلاف اپنے اتحاد کا ثبوت دیا ہے۔ اس احتجاج نے ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی قوم کی نئی نسل آزادی کے لیے قربانی کے جذبے سے سرشار ہے۔
خیال رہے کہ حماس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب دوسری جانب فلسطین بھر میں یوم الارض ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک درجن سے زاید فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔