جمعه 09/می/2025

فلسطین کے حوالے سےسلامتی کونسل کا کردار شرمناک ہے:حماس

اتوار 1-اپریل-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ میں پرامن اور نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے طاقت کے وحشیانہ استعمال پر کی مذمت نہ کرنا سلامتی کونسل کی صہیونیت نوازی کا ثبوت ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہفتے کے روز ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی مذمت نہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ سلامتی کونسل نے جو بزدلانہ موقف اختیار کیا ہے اس نے فلسطینیوں کے خلاف تشدد ، نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی حوصلہ افزائی اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کو منہ بولتا ثبوت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست اور امریکا نے سلامتی کونسل کو ہائی جیک کرلیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے عالمی ادارے کو استعمال کررہےہیں۔

بیان میں صہیونی ریاست کے جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے، صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا محاسبہ کرنے، قضیہ فلسطین کی مصفانہ حمایت اورصہیونی ریاست کی حمایت پرمبنی پالیسیوں کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ ہفتےکے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں 16 نہتے فلسطینیوں کی شہادت پر کوئی ٹھوس اور موثر ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے یوم الارض کے موقع پر تیس مارچ کو غزہ کی پٹی میں نکالی جانے والی ریلیوں پر براہ راست فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں سولہ فلسطینی شہید اور 1400 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی